سانحہ صفورا گوٹھ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،واردات کے دوران پہنے ملزمان کے کپڑے جو جلا دئیے گئے تھے،ان پر لگے خون کے داغ مرنے والوں کے ڈی این اے کے نمونوں سے سے میچ کر گئے

اتوار 30 اگست 2015 19:49

سانحہ صفورا گوٹھ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،واردات کے دوران پہنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء)کراچی میں سانحہ صفورا گوٹھ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،واردات کے دوران پہنے ملزمان کے کپڑے جو جلا دئیے گئے تھے،ان پر لگے خون کے داغ مرنے والوں کے ڈی این اے کے نمونوں سے سے میچ کر گئے ہیں،13 مئی2015 کو دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں دہشتگردوں نے الاظہر گارڈن سے آغا خانی کمیونٹی کے افراد کو لے جانے والی بس میں گھس کر فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا،جس کے نتیجے میں 47 افرادجاں بحق ہوئے تھے،سندھ کے محکمہ کاونٹر ٹیرارزم نے19 اپریل کو 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزمان نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا تھا،مختلف پہلووٴں پر دوران تفتیش سی ٹی ڈی نے فائرنگ کے دوران پہنے ہوئے ،ملزمان کے کپڑے بھی برآمد کئیے ہیں،جنہیں ملزمان نے جلا دیا تھا،تاہم پوری طرح نہ جلنے سے کپٹروں پر خون کے داغ موجود تھے،تحقیقاتی اداروں نے ملزمان کے کپڑے پر لگے خون اور مرنے والوں کے اہلخانہ کے خون کے60 نمونوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئیے لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی جامشورو کی لیب بجھوائے گئے تھے،جہاں ملزمان کے کپڑوں پر لگا خون مرنے والوں کے اہلخانہ کے ڈی این اے کے نمونے سے میچ کرگیا،تفتیشی حکام اسے سانحہ صفورا گوٹھ کیس میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں جو مقدمے میں اہم ثبوٹ ثابت ہوسکے گا۔