جوہری معاہدے کے نتیجے میں تہران داعش کو اربوں ڈالر فراہم کر کے عالمی دہشت گردی کو مزید فروغ دے گا،اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

اتوار 30 اگست 2015 18:46

فلورینس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں اٹھانے کیلئے کئے جانے والے جوہری معاہدے کے نتیجے میں تہران داعش کو اربوں ڈالر فراہم کر کے عالمی دہشت گردی کو مزید فروغ دے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اٹلی کے شہر فلورینس کے دورہ کے موقع پر کہا کہ ایران ان معاشی پابندیوں کو ہٹائے جانے اور اس کی تیل کی صنعت میں دوبارہ سرمایہ کاری کی صورت میں سینکڑوں ارب ڈالر حاصل کرلے گا اور اس پیسے کی مدد سے وہ اپنی جارحیت اور دہشت گردی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ اور اس سے آگے کے علاقوں میں پھیلائے گا۔

اسرائیلی رہنما اس وقت اٹلی کے دورے پر ہیں۔ اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے داعش کی جانب سے درپیش خطرے کا ایک اور مزید گھمبیر خطرے 'ایران' سے موازنہ کیا اور کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی جدوجہد بطور خاص بہت خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کو سول استعمال کے لئے جوہری پروگرام رکھنے کے خلاف نہیں ہیں مگر سوئس شہر لوزین میں ہونیوالے معاہدے کی مدد سے ایران سویلین استعمال کے لئے غیر ضروری انفراسٹرکچر کو قائم رکھ سکتا ہے جس کی مدد سے جوہری ہتھیاروں کی تعمیر ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :