پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے کیسز کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع ، پی ایم ڈی سی میں میڈیکل کالج کی غیر قانونی طریقے سے رجسٹریشن اور غیر معیاری کالجز کو رجسٹر کرنے کے سکینڈل میں ڈاکٹر عاصم حسین کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد پومی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ ، رینجرز حکام کا نیب اور ایف آئی سے رابطہ
اتوار 30 اگست 2015 18:44
کراچی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) سابق وفاقی مشیر و پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے کیسز کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے اور پی ایم ڈی سی میں میڈیکل کالج کی غیر قانونی طریقے سے رجسٹریشن اور غیر معیاری کالجز کو رجسٹر کرنے کے سکینڈل میں ڈاکٹر عاصم حسین کے قریبی ساتھی اور سابق رجسٹرار ڈاکٹر امجد پومی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رینجرز حکام نے اس سلسلے میں نیب اور ایف آئی سے رابطہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین جہیں 90 روز کیلئے عدالت نے رینجرز کے حوالے کیا ہے اور ان سے تفتیش کیلئے رینجرز نیب اور ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کی گئی نے پی ایم ڈی سی میں اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور اس ضمن میں نیب اور ایف آئی اے رینجرز کی بھرپور معاونت کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عاصم حسین کے قریبی ساتھی اور سابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر امجد پومی سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ چندروز میں اس حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔
ڈاکٹر امجد نے رجسٹرار کے طور پر غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر قائم بعض میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کی اور اس کے عوض میں کروڑوں روپے کی مبینہ طور پر رشوت بھی لی گئی ۔ ڈاکٹر امجد پومی ان دنوں پمز ہسپتال اسلام آباد میں تعینات ہیں اور انہوں نے پولی کلینک ہسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہونے کی بھی بہت کوششیں کی تھیں تاہم کیڈ کے وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے ان کی تعیناتی کی شدید مخالفت کی تھی۔ ڈاکٹر امجد اور ان کی فیملی نے عام انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راولپنڈی سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.