انتخابی ٹربیونل کی مدت کے تعین سے متعلق نوٹیفیکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت (کل) ہو گی

اتوار 30 اگست 2015 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) انتخابی ٹربیونل کی مدت کے تعین سے متعلق نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت( آج) پیر کو ہو گی ۔لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ درخواست کی سماعت کریں گے ۔ڈاکٹر عبالباسط ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسے کسی نوٹیفیکیشن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں جو بغض کی بنا پر ٹربیونل کی مدت میں توسیع سے انکار کرتا ہو۔

(جاری ہے)

مذکورہ درخواست پی پی 119سے امیدوار غلام حسین نے دائر کی ہے جن کی طرف سے انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل لاہور میں چیلنج کیا گیا تھا او ر اس کی سماعت جسٹس (ر) کاظم علی ملک کر رہے تھے تاہم انہوں نے اپنی مدت ملازمت 31اگست کو ختم ہونے کے باعث یہ کیس متعلقہ فورم کو بھجوا دیا تھا۔ڈاکٹر عبدلباسط نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ ٹربیونل کو اپنا کام جاری رکھنے کا احکامات جاری کریں کیونکہ کسی بھی الیکشن کمیشن کی مدت کے تعین کیلئے کوئی آئینی پابندی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :