Live Updates

خیبرپختونخوا کے ضلعی اور تحصیل نظامت کے انتخابات ، تحریک انصاف کی ضلع ناظم کی 7 سیٹیں جیت کر برتری ، جمعیت علماء اسلام (ف) 2 ، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی ایک ایک نشست جیت سکی ، پشاور اور ہری پور کے ضلع ناظم کے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ، نوشہرہ سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی بھاری اکثریت سے ضلع ناظم منتخب

اتوار 30 اگست 2015 17:44

خیبرپختونخوا کے ضلعی اور تحصیل نظامت کے انتخابات ، تحریک انصاف کی ضلع ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا کے ضلعی اور تحصیل نظامت کے انتخابات میں تحریک انصاف نے ضلع ناظم کی 7 سیٹیں جیت کر برتری حاصل کرلی ، جمعیت علماء اسلام (ف) 2 ، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی ایک ایک نشست ہی جیت سکی ، پشاور اور ہری پور کے ضلع ناظم کے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ، نوشہرہ سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی بھاری اکثریت سے ضلع ناظم منتخب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو خیبرپختونخوا کے ضلع ناظم اور تحصیل ناظم کے انتخابات میں تحریک انصاف ضلع ناظم کی 7 سیٹیں جیت کر برتری پر ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 2 جبکہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی ۔ تحریک انصاف نے ضلع کونسل پشاور اور تین ٹاؤن کونسلوں میں واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ارباب محمد عاصم ضلع کونسل پشاور کے ناظم بن گئے جبکہ تحریک انصاف کے ہی سید قاسم علی شاہ نائب ناظم منتخب ہوگئے۔

ٹاؤن فور میں مسلم لیگ (ن) اور سہ فریقی اتحاد کے امیدواروں نے میدان مار لیا ، مسلم لیگ (ن) کے ہارون صفت ناظم جبکہ سہ فریقی اتحاد کے ارباب کمال نائب ناظم منتخب ہوئے ۔ ٹاؤن ون سے تحریک انصاف کے زاہد ندیم ناظم اور شعیب بنگش نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ٹاؤن 2 سے تحریک انصاف کے فرید اللہ ناظم جبکہ اسرافیل نائب ناظم منتخب ہوئے ، ٹاؤن تھری سے تحریک انصاف ہی کے محمد علی اربا ب ناظم اور وہاب خلیل نائب ناظم منتخب ہوگئے۔

ہنگو سے جے یوآئی(ف)کے مفتی عبیداللہ ضلعی ناظم منتخب ہوگئے جبکہ نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے رہنماء و وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک بھاری اکثریت سے ضلع ناظم منتخب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے ہی اشفاق احمد خان ضلعی نائب ناظم منتخب ہوگئے۔ ٹانک سے تحریک انصاف کے مصطفی کنڈی ضلعی ناظم منتخب ہوگئے ، سوات سے (ن) لیگ کے محمد علی شاہ ضلع ناظم اور اے این پی کے عبدالجبارنائب ناظم منتخب ہوگئے۔

ہری پور سے پی ٹیآئی کے عادل اسلام ضلع ناظم اورآغا شبیر ضلعی نائب ناظم منتخب جبکہ ہری پور کی تحصیل غازی میں پی ٹی آئی کیاسلم حیات خان ناظم،محمد انور بلامقابلہ نائب ناظم منتخب ہوگئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹیآئی کے امیدوارعزیزاللہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے۔ مالا کنڈ سے پیپلزپارٹی کے عبدالرشید بھٹو درگئی کے ناظم منتخب ہوئے ، قومی وطن پارٹی کے ظفر علی شاہ شبقدر کے ناظم منتخب جبکہ غفار شیخ نائب ناظم منتخب ہوئے ۔ تور غر سے تحریک انصاف کے نور محمد ضلع ناظم منتخب ہوئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات