فلسطینی بچے کو پکڑنے والے صہیونی فوجی کی دھنائی،خواتین نے زخمی بچے کو بھی اسرائیلی فوجی کے چنگل سے چھڑا لیا
اتوار 30 اگست 2015 17:16
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پلستین کے علاقے سے فلسطین کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری اور شہریوں کا احتجاج روز کا معمول ہے۔ فلسطینی خواتین اور بچے روزمرہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ مگر گزشتہ روزمغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں النبی صالح کے مقام پر فلسطینی بچے کو پکڑنے والے ایک اسرائیلی فوجی کو فلسطینی خواتین اور بچوں نے گھیراؤ کے بعد اس کی خوب درگت بنائی اور بچے کی گرفتاری ناکام بنا دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی شہری النبی صالح کے مقام پر یہودی توسیع پسندی کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ان پر حملہ کردیا۔(جاری ہے)
ایک فوجی نے مظاہرین میں شامل ایک کم سن بچے کو وحشیانہ طریقے سے دبوچ کر گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی۔ بچے نے چیخ پکار شروع کردی۔ اس کی آواز سن کر مظاہرے میں شریک خواتین بھاگتی ہوئی اس کے پاس پہنچ گئیں اور چاروں طرف سے صہیونی فوجی کو پکڑ لیا۔
وحشیانہ انداز میں بچے کی گرفتاری کی کوشش کے دوران اس کا ایک بازو بھی توڑ ڈالا گیا تاہم خواتین نے اس کی گرفتاری ناکام بنا دی اور صہیونی فوجی کی طبیعت درست کرنے کے بعد اسے وہاں سے واپس بھیج دیا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اپنے ساتھی کو مشکل میں دیکھ کر دوسرے فوجیوں نے مداخلت کی اور بچے کو چھوڑنے کی شرط پر فلسطینی خواتین سے سے فوجی پر تشدد نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.