داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں ترک فضائیہ بھی شامل ہوگئی، وزارت خارجہ کی تصدیق

ترکی کے جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش پر فضائی حملوں میں حصہ لیا، امریکی محکمہ دفاع نے حملوں میں ترکی کی شمولیت کو اہم قرار دیدیا

اتوار 30 اگست 2015 16:26

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں ترک فضائیہ بھی شامل ہوگئی اور ترکی کے جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش پر فضائی حملوں میں حصہ لیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے حملوں میں ترکی کی شمولیت کو اہم قرار دیا ہے۔ ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے دو روز قبل کی گئی کارروائی میں شامی علاقوں میں جہادیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ترکی نے گزشتہ ماہ ہی امریکا کو اس مقصد کے لیے اپنا ایک فضائی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ ماضی میں ترک حکومت اسلامک اسٹیٹ کے ممکنہ جوابی حملوں کے تناظر میں ان فضائی کارروائیوں میں شرکت سے گریز کرتی رہی ہے۔ حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ جمعے کے دن کیے گئے فضائی حملے ترکی اور امریکا کے درمیان چوبیس اگست کو طے پانے والے ایک تکنیکی معاہدے کا حصہ ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف حملوں میں ترکی کی شمولیت کو اہم قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :