دیار غیر میں پاکستان کا نام بلند کرنیوالے ہمارے سروں کے تاج ہیں ، ان کے مفادات کا تحفظ کرینگے‘محمد شہباز شریف
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام سے ایسے نظام کی بنیاد ڈا لی ہے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انصاف ملے گا اورکوئی ان کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا وطن عزیز کیلئے زرمبادلہ کمانے والوں کی جائیدادوں پر کسی کو ہاتھ صاف نہیں کرنے دینگے ،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے بیرون ملک رہنے والے پاکستانی آن لائن بھی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیاجاتاہے میں ذاتی طو رپر اس ادارے کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیتاہوں:وزیراعلیٰ پنجاب کی لند ن میں پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو وزیراعلی پنجاب نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن ،پنجاب قائم کر کے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے ‘وفد
اتوار 30 اگست 2015 16:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی وطن عزیز کے حقیقی سفیر ہیں جو قومی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے،طب ہو یا انجینئرنگ ، سائنس و ٹیکنالوجی ہو یا بینکنگ ، یا پھر زندگی کا کوئی اور شعبہ پاکستانیو ں نے محنت سے کام کر کے ملک وقوم کا نام روشن کیاہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت دیار غیر میں اپنی صلاحیتوں او ر محنت کو بروئے کار لا کر پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے والے ان عظیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ پنجاب میں آزاد اورخود مختار اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیا گیاہے جو فعال طریقے سے کام کررہاہے اوریہ کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں سرگرم عمل ہے، اوورسیز پاکستانیز کمیشن ،پنجاب کا قیام حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی اقدام ہے اوریہ ادارہ وطن سے دور رہنے والے ہم وطنوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے میں اہم کردار اد ا کررہاہے،پنجاب حکومت نے کمیشن کو آئینی حیثیت دی ہے اور کمیشن کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جارہی ہے او رمیں ذاتی طو رپر اس ادارے کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیتاہوں۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.