مسلم لیگ (ق) کا الیکشن کمیشن ارکان کے مستعفی ہونے تک ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے یہ ثابت ہوچکا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران انتخابی دھاندلیوں میں ملوث تھے ،تمام اپوزیشن جماعتیں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہیں،مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر پرویز الٰہی کا بیان

اتوار 30 اگست 2015 15:26

مسلم لیگ (ق) کا الیکشن کمیشن ارکان کے مستعفی ہونے تک ضمنی الیکشن میں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ (ق) نے بھی الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ارکان کو 2013کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ا ن کے مستعفی ہونے تک ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدرچوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ دھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن ارکان کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن کیسے ہوسکتے ہیں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی بے ضابطگیوں کی چالیس بار نشاندہی کی گئی الیکشن کمیشن ممبران کے مستعفی ہونے تک ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ چاروں ممبران دھاندلی میں ملوث تھے اور تمام اپوزیشن جماعتیں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہیں پیپلز پارٹی بھی معافی مانگ چکی ہے کہ ان ارکان کی نامزدگی میں ان سے غلطی ہوئی اس لئے الیکشن کمیشن ممبران فوری طور پر مستعفی ہوں۔