Live Updates

عمران خان نے این اے 122کیلئے نامزد امیدوار عبدالعلیم خان کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت

ہمارا مقابلہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والی جماعت (ن) لیگ سے ہے‘ علیم خان متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ‘ کارکنان ان کی کامیابی کے لئے ایک ہوجائیں، چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت

اتوار 30 اگست 2015 15:26

عمران خان نے این اے 122کیلئے نامزد امیدوار عبدالعلیم خان کو کامیاب بنانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی طرف سے این اے 122کے لئے نامزد امیدوار عبدالعلیم خان کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ (ن) لیگ سے جو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتی ہے‘ علیم خان متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ‘ کارکنان ان کو کامیاب بنانے کے لئے ایک ہوجائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ علیم خان سے پہچان شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ دینے کے باعث ہوئی۔ علیم خان متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں علیم خان کو کامیاب بنانے کے لئے تمام کارکنان ایک ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان 2013 کے انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر بھی پارٹی سے مخلص رہے اس لئے این اے 122سے ان کا انتخاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات