بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے بھوکے نہیں مر جائیں گے، شہریار خان

بھارت نے خود سیریز کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے تھے، اسے معاہدہ کا احترام کرنا چاہئے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اگست 2015 14:40

بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے بھوکے نہیں مر جائیں گے، شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے بھوکے نہیں مر جائیں گے، دونوں ملکوں کے عوام سیریز کے خواہاں ہیں۔بھارت نے خود سیریز کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے تھے، اسے معاہدہ کا احترام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے بھوکے نہیں مر جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے عوام سیریز کے خواہاں ہیں۔ بھارت کو سیاسی تعلقات کا بہانہ نہیں بنانا چائیے۔ شہریار خان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ان کھلاڑیوں کو فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پی سی بی چیئرمین نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بھارت کی اجارہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :