نور پور شہر میں اندرون آبادی کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا گندے پانی کا جوہڑ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

اتوار 30 اگست 2015 14:40

نور پور تھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) نور پور شہر میں اندرون آبادی کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا گندے پانی کا جوہڑ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ،ماحولیاتی الودگی میں اضافہ ،وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ،تفصیل کے مطابق تحصیل نور پور تھل یوں تو متعدد گھنمبیرمسائل کی آماجگاہ بنی ہو ئی ہے لیکن آفیسرز کالونی نو پور کے عقب میں گزشتہ کئی سالوں سے کئی ایکڑ پر مشتمل گندے پانی کے جوہڑ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اس گندے پانی کے جوہڑ کی وجہ سے کئی ایک ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں مگر متعلقہ حکام اس کی ارتھ فلنگ کرانے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں شہریوں کی طرف سے متعدد مر تبہ احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں مگر تاحال صورت حال جو ں کی توں ہے سالہاسال سے کھڑے اس گندے پانی کے جوہڑ کی گہرائی 10سے 14فٹ تک پہنچ گئی ہے مکھیوں اور مچھروں کی یلغاریں جہاں شہریوں کا جینا دوبھر کیے ہو ئے ہیں وہاں تعفن اور ماحولیاتی الودگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے شہریوں کی طرف سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی ٰ پنجاب اور کمشنر سر گودھا ڈویثرن سے نوٹس لینے کاپر زور مطالبہ کیا ہے -

متعلقہ عنوان :