ڈسکہ، گھریلوجھگڑے پر باپ نے فائرنگ کرکے حقیقی بیٹے ‘بیٹی ،ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 30 اگست 2015 14:40

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) گھریلوجھگڑے پر باپ نے فائرنگ کرکے حقیقی بیٹے ‘بیٹی اور ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ صد رکے علاقہ لوڑھکی کے عباس اشرف کا اپنی بیوی بسم اللہ کیساتھ اکثر اوقات لڑائی جھگڑارہتاتھاجس کی وجہ سے اس کی بیوی اپنے بیٹے 17سالہ ابوبکر اور تنزیلہ 18سالہ کو لیکر اپنے میکے چلی گئی تھی عباس اشرف کے متعددبار کوشش کرنے کے باعث ان کی صلح نہیں ہوئی گزشتہ روز عباس اشرف اپنی بیوی اور بچوں کو لینے اپنے سسرالیوں کے ہاں گیاتووہاں پرا سکی ساس شریفاں بی بی نے اپنی بیٹی اور بچوں کو بھیجنے سے انکار کردیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر فائرنگ کرکے اپنی 70سالہ ساس شریفاں بی بی ‘17سالہ بیٹے ابوبکراور18سالہ تنزیلہ کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا زخمیوں کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ملزم موقع سے فرارہوگیا تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :