راولپنڈی ‘ قائم مقام ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ رانا رمیض شفقت نے انتظامی امور میں اہم تبدیلیاں اور نیا ضابطہ اخلاق جا ری کردیا

اتوار 30 اگست 2015 14:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ میں قائم مقام ایگزیکٹو آفیسر رانا رمیض شفقت کے چارج سنبھالتے ہی انتظامی امور میں اہم تبدیلوں اور نیا ضابطہ اخلاق جا ری کردیا۔تمام کینٹ ملازمین کی صبح 08بجے بائیو میٹر ک سٹم کے تحت حاضر ی کے پابند ہونگے سابق ایگزیکٹوآفیسر کے دور میں قائم کیا گیا خود ساختہ اور غیر قانونی پبلک ریلیشنگ ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر دیا گیا ہے تینوں مسلح افواج اور وزارت دفاع کے ماتحت اداروں کا ترجما ن صرف آئی ایس پی آر ہے ملک میں کسی بھی کنٹونمنٹ بورڈ میں پی آر او کی برانچ نہیں ہے راولپنڈی میں پی آر او برانچ کا قیام کینٹ بورڈ ایکٹ کی کھلم کھلا خلا ف ورزی تھی تفصیلا ت کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی اہم پیش رفت ۔

(جاری ہے)

خود ساختہ اور غیر قانونی طور پر قائم پی آر او برانچ کو ختم کر دیا گیا ہے قائمقام ایگزیکٹو آفیسر نے اہم اقدام اس شعبے سے جاری کر دہ جھوٹی اور بے بنیا د خبروں اور فی اشتہارات میں بے ضابطگی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کیا اس شعبے نے اخبارات کو ایک اہلکا ر نے خود کو لائنس برانچ کا انچارج ظاہر کرتے ہوئے جھوٹی اور بے بنیاد خبر کو بغیراجازت جاری کیا گیا جبکہ حقیقت میں لا ئنس برانچ کے انچارج غیاث احمد ہیں ذرائع کے مطا بق قائم مقام ایگزیکٹوآفیسر نے چارج سبنھالنے کے بعد کہاتھاکہ ہم سستی شہر ت اور فوٹو سیشن کے قائل نہیں ہیں ہما را مقصد کینٹ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہیں با خبر ذرائع کے مطابق ایڈ یشنل ایگزیکٹو آفیسر رانا وہا ب آئندہ میڈیا سے رابطے میں رہیں گے اس سلسلے میں انہیں قائمقام سی ای او کی مکمل حمایت اور مشاورت حاصل ہو گی نئے ضابطے کے مطابق کینٹ بورڈ راولپنڈی کا کو ئی بھی ملازم اخبارات کو براہ راست نیوز جاری نہیں کرسکے گا وہ نئے ضابطہ اخلاق کا مکمل پابند ہوگا -