ڈاکٹر فاروق ستارکا نیا روپ، اہلیہ کے ہمراہ ریمپ پر واک کرتے نظر آئے،شائقین کی داد

اتوار 30 اگست 2015 13:07

ڈاکٹر فاروق ستارکا نیا روپ، اہلیہ کے ہمراہ ریمپ پر واک کرتے نظر آئے،شائقین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اہلیہ کے ہمراہ ریمپ پر واک کرتے نظر آئے ۔کراچی میں فیشن شو کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی نئے انداز میں نظر آئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اہلیہ کے ہمراہ ریمپ پر واک کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ بیوٹی سے متعلق نمائش سجائی گئی ۔

جہاں پاکستانی اور انٹر نیشنل بیوٹی اور ہیلتھ برانڈز نے اپنی اپنی مصنوعات پیش کیں۔ شو میں شرکت کے لئے آنے والے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اہلیہ کے اصرار پر ریمپ پر واک کی اور شرکاء سے خوب داد سمیٹی شو کے شرکاء ڈاکٹر فاروق ستار کا نیا انداز دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ تصویریں بھی اتاریں اور تالیاں بجا کر خوب داد دی۔