فقیروالی‘تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میدان جنگ بن گئی

اتوار 30 اگست 2015 12:28

فقیروالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میدان جنگ بن گئی پہلے مریض دیکھنے پر ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق احمد اور شعبہ حادثات میں تعینات ڈاکٹر کیپٹن مشتاق احمد کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد کی رپورٹ پر اسسٹنٹ کمیشنرہارون آباد عارف علی نیازی اور متعلقہ حکام نے کیپٹن ڈاکٹر مشتاق احمد کو معطل کر کے انکوائری کا نوٹس دیدیا میدان جنگ کی اطلاع ایک مخصوص شخص نے ڈی سی او بھاول نگر کو دی جس پر ڈی سی او بہاول نگر کی ہدایت پراے ۔

(جاری ہے)

سی عارف علی نیازی۔ ڈی ایس پی نوازش علی بخاری۔ SHOسٹی اظہر سعید پراچہ بھاری نفری کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچ گئے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نے بتایا کہ ایکسینڈنٹ میں زخمی مریضہ کی حالت نازک ہونے پر کیپٹن ڈاکٹر مشتاق احمد کو طبی امداد کا کہا تو وہ گالم گلوچ اور ہاتھا پائی پر اتر آیا جبکہ ایمرجنسی مریضوں کو پہلے دیکھنا چایئے کیپٹن ڈاکٹر مشتاق احمد موقع سے چلے گئے تا حال موقف دینے سے گریز انکوائری ٹیم کو موقف دینے پر اصرار۔