فقیروالی واپڈا نے کئی کئی سو زائد یونٹ ڈال کر بجلی کے بل بجھوا کر عوام کی چیخیں نکال دیں

پریشان عوام بجلی کے بلوں میں ڈالے گئے زائد یونٹس کی درستگی کے لئے شہر سے دور واپڈا دفتر کے چکر لگانے پر مجبور

اتوار 30 اگست 2015 12:28

فقیروالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) فقیروالی واپڈا نے کئی کئی سو زائد یونٹ ڈال کر بجلی کے بل بجھوا کر عوام کی چیخیں نکال دیں- پریشان عوام بجلی کے بلوں میں ڈالے گئے زائد یونٹس کی درستگی کے لئے شہر سے دور واپڈا دفتر کے چکر لگانے پر مجبور- ایس ۔ڈی ۔او واپڈا ظفر اقبال چوہدری سیٹ سے غائب کوئی پوچھنے والا نہیں ۔واپڈا کا عملہ ڈالے گئے ناجائز یونٹ کو نکال کر بل کی درستگی کرنے کی بجائے بڑی ہوشیاری چالاکی سے بغیر بتائے بل کی قسط کر کے صارفین کو دھوکہ دینے میں مصرروف ہیں جبکہ صارفین قسط کی بجائے بل کی درستگی کے لئے میٹر پر موجودہ ریڈنگ کے مطابق بل کی درستگی چائتے ہیں شدید برسات اور بے روزگاری کے ستائے عوام نواز شریف مردہ آباد کے نعرے لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ ایس ۔

(جاری ہے)

ڈی ۔او ظفر اقبال چوہدری اکثر غیر حاضر ہوتے ہیں اس طرح واپڈا ہارون آباد صارفین سے لاکھوں روپے زائد یونٹ ڈال کر ناجائز دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ظلم کی انتہا کہ مقررہ تاریخ سے ایک دن پہلے بل بجھوائے جاتے ہیں تا کہ دروستگی بھی نہ کروائی جاسکے۔عوام بجلی کے بل کی درستگی کے لئے واپڈا دفتر کے چکر لگا رہی ہوتی ہے تو دوسری طرف واپڈا ملازمین مقررہ تاریخ کے دوسرے دن ہی میٹر کاٹنے کے لئے پہنچ جاتے ہیں جبکہ بجلی کے بلوں پر مقررہ تاریخ کے بعد جرمانے کے ساتھ بل وصول کر لاکھوں روپے وصول کر کے عوام کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے سٹیزن کونسل ہارون آباد سمیت سیاسی و سماجی حلقوں نے ایم ۔

این۔اے محمد اعجاز الحق ،ایم ۔پی۔اے غلام مرتضیٰ چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی فورم پر عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور چیف جسٹس آف پاکستان ازخود نوٹس لے کر کاروائی کریں تاکہ عوام کو لوٹنے والے واپڈا کے سفید ہاتھی کے خلاف کاروائی ہو سکے اور زائد یونٹ ڈالنے والے میٹر ریڈرز کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کے بعد ان کو نہ صرف ملازمتوں سے برخاست کیا جائے بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لا کر انھیں ہارون آباد کے فوارہ چوک میں لٹکا یا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی جرات نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :