ریحام خان کے بیٹے ساحر کی اینکر مبشر لقمان پر شدید تنقید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 23:56

ریحام خان کے بیٹے ساحر  کی اینکر مبشر لقمان پر شدید تنقید
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) ریحام خان کے بیٹے ساحر کی جانب سے اینکر مبشر لقمان پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے بیٹے ساحر کی جانب سے اینکر مبشر لقمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کی جانب سے ریحام خان کے سابقہ شوہر کی جانب سے ان کی سابق اہلیہ کے حوالے سے الزامات کی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کیا گیا تھا۔ مبشر لقمان کا یہ عمل ریحام خان کو ناگوار گزرا اور انہوں نے مبشر لقمان کے حوالے سے ٹوئٹ کردی جس میں کہا گیا کہ وہ مبشر لقمان کو ایک بہترین صحافی سمجھتے تھے تاہم اب انہیں اپنی رائے تبدیل کرنا پڑے گی۔ یاد رہے کہ ریحام خان کے بیٹے ٹوئٹر پر اپنے رویے کیلئے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :