حکومت پنجاب کی طرف سے بھارتی فائرنگ سے شہید اورزخمی شہریوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

منشاء اﷲ بٹ نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زخمیوں کی عیادت کی زیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پر39زخمیوں کو پچھہتر پچھہتر ہزار روپے کے چیک پیش کئے گئے

ہفتہ 29 اگست 2015 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے سیالکوٹ میں بھارتی فارئرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے ورثاء کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی منشاء اﷲ بٹ نے سی ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور زخمی شہریوں کی عیادت کی اور39زخمیوں کووزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پچھہتر پچھہتر ہزار روپے کے امدادی چیک پیش کئے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی ارمغان سبحانی‘ چوہدری محمد اکرام‘ آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی چوہدری محمد اسحق‘ عارف ہرنا‘ کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ‘ ڈی سی او سیالکوٹ اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔