`رشید گوڈیل حملہ کیس میں تحقیقات ہورہی ہیں ،عبدالقادر بلوچ

وفاقی حکومت آگاہ ہے، جلد کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ،وفاقی وزیر کی ایم کیو ایم رہنماء کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو `

ہفتہ 29 اگست 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر ریاست و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل حملہ کیس میں تحقیقات ہورہی ہیں جس سے وفاقی حکومت آگاہ ہے اور جلد اس کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔وہ ہفتہ کو لیاقت نیشنل اسپتال میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے ڈاکٹروں نے بتایاہے کہ رشید گوڈیل کی حالت اب بہت بہتر ہے اور ان کی صحت یابی سے متعلق ڈاکٹروں نے مثبت اشارے دیئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر رشید گوڈیل کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت پیش آئی تو اس کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی ۔قبل ازیں عبدالقادر بلوچ سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر گئے اور ان کے والد جسٹس (ر)ظفر حسین مرزا کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) ظفر حسین مرزا ایک بہترین انسان تھے ۔انہوں نے ہمیشہ انصاف کی بالادستی کے لیے کام کیا ۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی `