`رشید گوڈیل تاحال آئی سی یو میں زیر علاج

ایڈیشنل ڈی آئی جی کا ہسپتال کا دورہ، رشید گوڈیل کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت`

ہفتہ 29 اگست 2015 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل تاحال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس کے ایڈیشنل ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل کو آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل نہیں کیا گیا ہے اب بھی وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈی آئی جی نے نجی ہسپتال کا دورہ کرکے زیر علاج رشید گوڈیل کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ پولیس حکام نے ڈاکٹر زسے رشید گودیل کی صحت یابی کے حوالے سے پوچھا ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹروں نے ان کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے