Live Updates

عمران خان ‘ ایاز صادق سے الیکشن لڑیں اور ہارنے کی ہیٹ ٹرک کریں‘رانا ارشد

ضمنی الیکشن کا سن کر عمران خان بری طرح بوکھلا چکے ہیں اور راہ فرار کے حربے اختیارکر رہے ہیں عمران خان کو نوازشریف فوبیا ہے‘ مخالفین مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے بری طرح خوفزدہ ہیں‘عمران خان کے بیان پر تبصرہ

ہفتہ 29 اگست 2015 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ عمران خان ہمت کر کے ایاز صادق کے سامنے خود آئیں اور الیکشن ہارنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں۔

(جاری ہے)

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ضمنی الیکشن کا سن کر بری طرح بوکھلا چکے ہیں اور شکست کے خوف سے راہ فرار کے حربے اختیار کر رہے ہیں۔

رانا محمد ارشد نے کہا کہ عمران خان کو نوازشریف فوبیا ہو چکا ہے اور وہ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے بری طرح خوفزدہ ہیں۔ مینڈیٹ کی توثیق کے لئے دوبارہ عوام سے رجوع کریں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات