Live Updates

لاہور کل بھی نوازشریف کا تھا اور آج بھی نوازشریف کا ہے‘زعیم قادری

عمران خان کو لاہور جیسے معتبر شہر میں علیم خان کے علاوہ کوئی امیدوار میسر نہیں وجیہہ الدین کمیشن علیم خان کو سیاسی بددیانت قرار دے کر پارٹی سے نکالنے کی سفارش کر چکا ہے 56پٹیشنوں میں سے صرف دو پر مشروط کامیابی سے انتخابی عمل کو متنازع نہیں بنایا جا سکتا‘ عمران خان کے بیان پر تبصرہ

ہفتہ 29 اگست 2015 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ لاہور کل بھی نوازشریف کا تھا اور آج بھی نوازشریف کا ہے،عمران خان کو لاہور جیسے معتبرشہر میں علیم خان کے علاوہ کوئی امیدوار میسر نہیں۔ عمران خان کا اپنا تشکیل کردہ وجیہہ الدین کمیشن علیم خان کو سیاسی بددیانت قرار دے کر پارٹی سے نکالنے کی سفارش کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 56 پٹیشنوں میں سے صرف دو پر مشروط کامیابی سے انتخابی عمل کو متنازع نہیں بنایا جا سکتا۔ عمران خان آج بھی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے کی روش پر قائم ہیں۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان میاں نوازشریف کو چیلنج کرنے سے پہلے اپنی سیاسی حیثیت کا جائزہ تو لیں۔ ڈیڑھ سو لوگوں کے جلسے سے خطاب کرنے والے تحریک انصاف کے لیڈر نوازشریف کے لاکھوں کارکنوں کو دھمکی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہورزندہ دلوں کا شہر ہے۔ لاہور کو گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں بلکہ خدمت سے جیتا جا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات