Live Updates

عمران خان چھ ضمنی الیکشن ہار کر ڈبل ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں‘رانا ثناء اﷲ خان

قوم ضمنی انتخابات میں دھرنا پارٹی سے دھرنے کا حساب لے گی‘ عمران خان شکست سامنے دیکھ کر الیکشن سے گریزاں ہیں باشعور عوام ترقیاتی ایجنڈے اور عوامی خدمت کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے‘ عمران خان کے بیان پرردعمل

ہفتہ 29 اگست 2015 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ قوم ضمنی انتخابات میں دھرنا پارٹی سے دھرنے کا حساب لے گی، عمران خان چھ مرتبہ ضمنی الیکشن ہار کر ڈبل ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔ رانا ثناء اﷲ خاں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں یقینی شکست کی وجہ سے خوفزدہ ہو کر الزام تراشی پر اتر آئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان شکست سامنے دیکھ کر ضمنی الیکشن لڑنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر الزام لگانے والے کسی عدالت میں دھاندلی ثابت نہیں کر سکے۔ باشعور عوام دھرنا پارٹی اور ان کے حربوں سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف قوم کو دھوکہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ عمران خان معتبر آئینی اداروں کی تضحیک کا رویہ ترک کر دیں۔ باشعور عوام عوامی خدمت اور ترقیاتی وجہ سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :