انتخابی ٹربیونل کی مدت کے تعین سے متعلق نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 29 اگست 2015 22:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) انتخابی ٹربیونل کی مدت کے تعین سے متعلق نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،جسٹس منصور علی شاہ 31اگست کو درخواست کی سماعت کریں گے ۔ڈاکٹر عبالباسط ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسے کسی نوٹیفیکیشن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں جو بغض کی بنا پر ٹربیونل کی مدت میں توسیع سے انکار کرتا ہو۔

(جاری ہے)

پی پی 119سے امیدوار غلام حسین نے انتخابی نتائج کو الیکشن ٹربیونل لاہور جس کی سربراہی جسٹس (ر) کاظم علی ملک کر رہے تھے اور کیس کی سماعت 29اگست مقرر تھی تاہم ان کے الیکشن ٹربیونل کو مدت میں توسیع نہ ہونے کی باعث انکی مدت 31اگست کو ختم ہو رہی ہے اور جسٹس (ر) کاظم ملک نے یہ کیس متعلقہ فورم کو بھجوا دی تھی۔ڈاکٹر عبدلباسط نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ ٹربیونل کو اپنا کام جاری رکھنے کا احکامات جاری کریں کیونکہ کسی بھی الیکشن کمیشن کی مدت کے تعین کیلئے کوئی آئینی پابندی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :