بلوچستان کی تمام شاہراہوں پر پولیس کے ناجائز ناکوں کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین

ہفتہ 29 اگست 2015 22:03

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے چیئرمین عبداﷲ کرد نے آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے تمام شاہراہوں پر پولیس کے ناجائز ناکوں کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے عوام کو وقت کی بچت اور ٹرانسپورٹروں کو ہر جگہ ناجائز تنگ کرنے کی روایات ختم ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی جی بلوچستان، ہوم سیکرٹری بلوچستان ، وزیر داخلہ بلوچستان سے بھر پور اپیل کی ہے کہ منگچر کے مقام پر کانواے میں جانے والے کوچز سے چند کوچز کو روک کر اور ادھے کو آگے چھوڑ دیا جا تااور روکے ہوئے بسوں سے بھتہ طلب کیا جا رہاہے ڈرائیورں کو ماراجاتاہے اس عمل کے خلاف منگچر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اگر انتظامیہ اس رویے کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے تو کوئٹہ کراچی کوچز یونین ان کیخلاف سخت اقدام اٹھائے گی اور اس کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی ۔