1965 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فوج کوچھٹی کادودھ یاد دلانے والے قومی ہیروز کی نادر ونایاب تصاویر جاری

ہفتہ 29 اگست 2015 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) آئی ایس پی آر نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فوج کوچھٹی کادودھ یاد دلانے والے قومی ہیروز کی نادر ونایاب تصاویر جاری کردیں۔پاک فوج کے ادراے آئی ایس پی آر نے 1965 کی جنگ میں بھارتی جارحیت ناکام بناتے ہوئے لازوال قربانیاں رقم کرنیوالے قومی ہیروز کی نادرونایاب تصاویر جاری کردیں۔

(جاری ہے)

بھارتی سورماؤں کو 65 کی جنگ کے دوران چھٹی کادودھ یاددلانے والے جوانوں کی تصاویر آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

تصاویر میں بھارتی فوجیوں سے قبضے میں لیاگیاسامان،نقشے سمیت دیگرسامان کی کئی تصاویر شامل ہیں۔ تصاویر میں چہروں پر فاتحانہ مسکراہٹ سجائے پاک فوج کے سجیلے جوان بھی نمایاں ہیں اس کے علاوہ بھارتی جنگی قیدیوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :