Live Updates

ضمنی انتخاب میں تحریک انصا ف کی شکست نوشتہ دیوار ہے ‘سردار ایاز صادق

ضمنی انتخاب میں کاش عمران خان میر ے مد مقابل ہوتے تو میر ی ہیٹ ٹرک مکمل ہوجاتی‘مرکزی رہنماء (ن) لیگ

ہفتہ 29 اگست 2015 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصا ف کی شکست نوشتہ دیوار ہے ، ضمنی انتخاب میں کاش عمران خان میر ے مد مقابل ہوتے تو میر ی ہیٹ ٹرک مکمل ہوجاتی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء سردار ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کو چیلنج کرنے والوں کی بوکھلاہٹ ان کے چہروں سے عیاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اﷲ ضمنی انتخابات لاہور سے پی ٹی آئی کا بستر گول ہمیشہ کیلئے گول کردے گا ۔تحریک انصاف کی شکست نوشتہ دیوار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری خواہش تھی کا ضمنی انتخاب میں عمران خان میرے مد مقابل ہوتے تو میری ہیٹ ٹرک مکمل ہوجاتی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات