حکومت اور پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف قوم کے محسن اور ہیرو ہیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 29 اگست 2015 21:53

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) حکومت اور پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف قوم کے محسن اور ہیرو ہیں آج پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک دہشت گردی سے پاک اور امن اور ترقی یافتہ ہوگا ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) حاجی محمد اسلم خان نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب اقتدارسنبھالا تو انہیں کئی چیلنجز اور مسائل کا سامنا تھا ہر طرف دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا دور دورہ تھا لیکن حکومت اور مسلح افواج نے دہشت گردی جیسے ناسور کے خاتمے کے لئے جو اقدام اٹھائے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ہم جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک میں امن کے لئے کوشاں ہیں نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے انشاء اللہ ملک میں امن کا قیام ہوگا اور دہشت گردی کا صفایا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :