دارالسلام ہائی سکول کھاریاں میں نوجوان نسل کودینی اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 29 اگست 2015 21:53

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)دارالسلام ہائی سکول کھاریاں میں نوجوان نسل کودینی اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل ادارہ ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ روایات کی طرح اس بار بھی سکول ہذا نے گوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے سکول کا نام روشن کیا ہے انشاء اللہ یہ روایات آئندہ بھی جارہی گی انہوں نے کہا کہ ہم جملہ سٹاف کے ہمراہ نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔