)کھاریاں کی عوام تفریحی پارک اور پلے گراؤنڈ کی سہولیات سے محروم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 29 اگست 2015 21:53

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)کھاریاں کی عوام تفریحی پارک اور پلے گراؤنڈ کی سہولیات سے محروم جبکہ نوجوان نسل بے راہ روی کاشکا ر ہو رہی ہے ، انتظامیہ فنڈز فراہم کرے ، عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق کھاریاں شہر تفریحی پارک اور پلے گراوٴنڈ زکی سہولیات سے تاحال محروم ہے جس کی وجہ سے خواتین، بوڑھے ،بچوں اور نوجوان نسل کے پاس اپنے فرصت کے لمحات گزارنے کے لیے کو ئی ایسی جگہ نہیں جہاں پر آکر ذہنی تناوٴ کو کم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

جبکہ تفریحی پارک اورپلے گراوٴنڈزنہ ہونے وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔عوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے حلقہ107چوہدری عابدرضاسے جلد تفریحی پارک اور پلے گراؤنڈ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔