آل پاکستان انجمن تاجران کا ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مرحلہ وار احتجاج کا اعلان

2ستمبر کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ،4ستمبر کو بینکوں سے ٹرانزیکشن نہیں کی جائیگی،9ستمبر کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہوگا اور اگر حکومت نے پھر بھی ٹیکس واپس نہ لیا تو عید کے بعد 7اکتوبر کو پورے ملک میں ہڑتال کی جائیگی‘ خواجہ شفیق ، اشرف بھٹی ، نعیم میر و دیگر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 29 اگست 2015 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئر مین خواجہ شفیق نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2ستمبر کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ،4ستمبر کو بینکوں سے ٹرانزیکشن نہیں کی جائے گی،9ستمبر کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہوگا اور اگر حکومت نے پھر بھی ٹیکس واپس نہ لیا تو عید کے بعد 7اکتوبر کو پورے ملک میں ہڑتال کی جائے گی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں اشرف بھٹی ،صفدر بٹ ،نعیم میر،محبوب سرکی ،اکمل بلوچ سمیت پاکستان بھر کے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ شفیق نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں میں اعتماد کا قفدان ہے،جب تک اتحاد قائم نہیں ہوگا ہم حکومت سے مطالبات نہیں منوا سکتے اور اگر حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو تاجر مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان بھر کے تاجروں کے اتحاد کیلئے جتنے بھی اجلاس اور میٹنگ بلائی ان میں خالد پرویز نے شرکت کرنا مناسب نہیں سمجھا وہ اپنے نمائندے بھیجتے رہے ہیں۔انہوں نے یہی تاثر دیا ہے کہ تاجروں میں اعتماد کا قفدان ہے ،جب تک تاجر متحد نہیں ہونگے ودہولڈنگ ٹیکس کا مسئلہ نہیں کراسکتے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم مرحلہ وار احتجاج کرینگے 2ستمبر کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ،ایف بی آر دفتر کے سامنے دھرنے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، ،4ستمبر کو بینکوں سے ٹرانزیکشن نہیں کی جائے گی،9ستمبر کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہوگا،اگر حکومت نے پھر بھی ٹیکس واپس نہ لیا تو عید کے بعد 7اکتوبر کو پورے ملک میں ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :