پشاور کے تاجروں نے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف بینکوں کے ذریعے لین دین سے بائیکاٹ کااعلان کردیا

ہفتہ 29 اگست 2015 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ملک بھر کی طرح پشاور کے تاجروں نے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف بینکوں کے ذریعے لین دین سے بائیکاٹ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پشاور کے تاجروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی تنظیم تاجران کینٹ رابطہ کمیٹی کے صدر مجیب الرحمن ‘ملک مہر الٰہی‘محمد شوکت اور جہانگیر خان سمیت دیگر نے شرکت کی، تاجروں نے آل پاکستان مرکزی تنظیم تاجران کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے تمام بینکوں سے رقوم نکال کر ان کے ساتھ لین دین بند کرنے ، 4 ستمبر کو شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے اور 7 ستمبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :