الیکشن کمیشن نے ہمارا کھل کر دفاع کیوں نہیں کیا ؟الیکشن کمیشن کے تین ارکان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ٗمستقبل کا لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان
ہفتہ 29 اگست 2015 21:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی طرف سے استعفے نہ دینے کی صورت میں اسلام آباد میں احتجاج کر نے کے اعلان اور الیکشن کمیشن کی طرف سے کھل کر دفاع نہ کر نے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تین ارکان مستعفی ہونے پر تیار ہوگئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیاہے جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی ٗ سندھ سے جسٹس ریٹائرڈ محمد روشن عیسانی اور خیبر پختون خوا سے جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبر خان نے الیکشن کمیشن کی طرف سے اپنا دفاع نہ کئے جانے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک رکن نے باقاعدہ اپنا استعفیٰ تیار بھی کرلیا ہے اور توقع ہے کہ تینوں ارکان پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ رضا محمد خان سے ملاقات کر کے اپنے استعفے پیش کرینگے اطلاعات کے مطابق ان ارکان نے الیکشن کمیشن کی طرف سے کھل کر اپنا دفاع نہ کر نے پر استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے ان کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات پر کھل کر ان کادفاع کر نا چاہیے تھا اس ضمن میں جب ذرائع سے پوچھا گیا کہ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن نے ایسا فیصلہ کیوں نہیں کیا تو ذرائع نے بتایا کہ ان سے رابطہ نہیں کیا جاسکا کیونکہ ان کا بیٹا انتقال کر گیا ہے اور وہ اس سلسلے میں مصروف ہیں دریں اثناء الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضاکرینگے اس اجلاس میں عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں احتجاج کے پروگرام ٗالیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں اور دیگر اہم امورپر غور کیا جائیگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.