پی سی سی آئی اورپی ایس ایم اے کے باہمی اشتراک سے ”سٹیل میٹلنگ کے مسائل “ کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

حکومت پی ایس ایم اے کے ممبران کے ساتھ مشاورت کے ساتھ حل ان کے مسائل کے لئے اقدامات کرئے اور ان کو ہڑتال پر جانے پر مجبور نہ کیا جائے:حمید اختر چڈھا

ہفتہ 29 اگست 2015 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر حمید اختر چڈھا کی زیر قیادت ایف پی سی سی آئی اور پاکستان سٹیل میٹلنگ ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے )کے باہمی اشتراک سے ”سٹیل میٹلنگ کے مسائل “ کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ حاجی عزیز الرحمن چن،شیخ آصف،میاں اشرف،جاوید اقبال،میجر ریٹارڈ منصور اور پی ایس ایم اے کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر حمید اختر چڈھا نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سٹیل میٹلنگ ایسوی ایشن کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پی ایس ایم اے کے ممبران کے ساتھ مشاورت کے ساتھ حل ان کے مسائل کے لئے اقدامات کرئے اور ان کو ہڑتال پر جانے پر مجبور نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے سارک چیمبراور ایف پی سی سی آئی کیطرف سے سٹیل میٹلز کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروا ئی اور حکومت کے ساتھ مذکرات کروانے کی بھی حامی بھری ۔اس موقع پر میاں عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پاکستان کی چھوٹی صنعتیں ہی صنعت وتجارت کو ترقی دے سکتی ہے،پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت اور نوجوان نسل کو خود کفالت کی منزل سے روشناس کروانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔

پی ایس ایم اے کے چےئرمین جاوید اقبال نے اپنے مسائل بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چائنہ کے سٹیل کی پاکستانی مارکیٹ میں اجارہ داری کی وجہ سے پاکستان کی سٹیل انڈسٹری بد حالی کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سکریپ پر عائد 5فیصد ٹیکس،سٹیل سیکٹر پر عائد 28فیصد تک کا ٹیکس اورسکریپ کے امپورٹ کرنے پر ایڈوانس عائد 5600روپے کو فوری ختم کرئے اور سٹیل انڈسٹری کو سستی بجلی مہیا کی جائے۔اجلاس سے لاہور چیمبر کے سابق صدرشیخ آصف اور میاں اشرف نے بھی خطاب نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔