` گرجا گھروں سمیت تمام اجتماعات کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت`

ہفتہ 29 اگست 2015 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) حکومت نے صوبہ بھر میں اتوار کے روز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ” گرجا گھروں سمیت تمام اجتماعات“ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا اور حساس گرجا گھروں کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے حکومت نے پارکنگ کو حساس گرجا گھروں سے 100 گز حدود میں کرنے سے منع کیا ہے۔