` یوم دفاع، ”مارچ پاس تقریبات“ میں شرکت کرنے والے بچوں کو اتوار کے متبادل چھٹی دی جائیگی`

ہفتہ 29 اگست 2015 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور بچوں کو اتوار کے روز ”مارچ پاس تقریبات“ میں شرکت کیلئے چھٹی منسوخ کی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ بچے اتوار کے روز حاضر ہوں تاہم جن سکولوں کے بچے مارچ پاس میں حصہ لیں گے ان سکولوں کے بچوں کو اتوار کی متبادل چھٹی دی جائیگی مارچ پاس کی تقریبات تمام سرکاری سکولوں میں منعقد کی جائیں گے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ یوم دفاع کے موقع پر لاہور، سیالکوٹ اور سرگودھا میں شہریوں کو ستمبر کی جنگ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پر ہلال استقلال سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :