ہندوستانی عوام نے پاکستان مخلاف فلم فینٹم کو مسترد کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 20:52

ہندوستانی عوام نے پاکستان مخلاف فلم فینٹم کو مسترد کردیا

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) ہندوستانی عوام نے پاکستان مخلاف فلم فینٹم کو مسترد کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کی جانب سے پاکستان کیخلاف بنائے جانے والی فلم فینٹم پر ہر جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔ فلم پر پاکستان میں ریلیز پر تو پابندی عائد کردی گئی تاہم ہندوستان میں بھی فلم کوئی خاص کامیابی نہ حاصل کرپائی۔

(جاری ہے)

ہندوستانی عوام کی جانب سے فلم کو ایک ناکام اور پرلے درجے کی فلم قرار دیتے ہوئے رد کردیا گیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہی بجرنگی بھائی جان نامی فلم بنائی گئِ تھی جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔ بجرنی بھائی جان کے بعد کبیر خان کی فلم فینٹم نے بھارتی عوام کو شدید مایوس کیا ہے۔ معروف بھارتی ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران صرف 8 کروڑ کا بزنس کرپائی۔

متعلقہ عنوان :