`یوم دفاع کے 50 سال ،3 شہروں میں خصوصی تقریبات کے انعقادکا فیصلہ`

ہفتہ 29 اگست 2015 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) 6 ستمبرکویوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ہلال استقلال لہرانے سمیت تقریبات کیلئے 3 شہروں میں خصوصی تقریبات کے انعقادکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومتوں کے زیر اہتمام ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور، شاہینوں کے شہر سرگودھا اور مخلصان پاکستان سیالکوٹ میں یوم دفاع کے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں رونق اور باوقار تقریب کیلئے خصوصی اہتمام کیا جائے گا جس میں پاک فوج کے بچوں اور انکے اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کو بھی خصوصی ایوارڈ دئیے جائیں گے۔