انجمن تاجران کا ملک بھر میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 9 ستمبر کو شٹر ڈاؤن کا اعلان

حکومتی اقدامات کے خلاف 2 ستمبر سے تحریک، 4 ستمبر سے بینکوں سے مکمل تاجران کا لین دین بند کرائیں گے ،خالد پرویز

ہفتہ 29 اگست 2015 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) انجمن تاجران نے ملک بھر میں ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 9 ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز کا کہنا ہے کہ بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کے خلاف 2 ستمبر سے تحریک چلائیں گے۔

(جاری ہے)

4 ستمبر سے بینکوں سے مکمل طور پر تاجران کا لین دین بند کرائیں گے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران نے یہ ضلع سطح پر دو ستمبر کو احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

واضح رہے کہ حکومت اور تاجران کے درمیان بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے متعدد مذاکرات کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجران کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔