1965 کے تاریخی حقائق کا آج 2015 سے موازنہ کیا جائے تو بھارتی جنگی جنون اور جاحانہ عزائم میں کوئی فرق روا نہیں رکھا جا سکتا، اس وقت بھی مشرقی سرحدوں پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا،اس وقت بھی بھارتی اخباروں میں کشمیر کے بارے میں مشکوک کہانیاں اور ان کی تشہیرکی جاتی تھی اور آج بھی بھارتی میڈیاکے ذریعے پروپیگنڈا جاری ہے
ہفتہ 29 اگست 2015 20:30
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) 1965 کے تاریخی حقائق کا آج 2015 سے موازنہ کیا جائے تو بھارتی جنگی جنون اور جاحانہ عزائم میں کوئی فرق روا نہیں رکھا جا سکتا، اس وقت بھی مشرقی سرحدوں پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا،اس وقت بھی بھارتی اخباروں میں کشمیر کے بارے میں مشکوک کہانیاں اور ان کی تشہیرکی جاتی تھی اور آج بھی بھارتی میڈیاکے ذریعے پروپیگنڈا جاری ہے۔
30 اگست 1965ء کو آج ہی کے دن جاری ہونے والی میڈیا رپورٹس کا اگر 2015ء سے موازنہ کیا جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم، ورکنگ اور لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کی روش آج بھی جاری ہے۔(جاری ہے)
آج ہی سے نصف صدی قبل آج ہی کے دن اس وقت کے آزاد کشمیر کے صدر عبدالحمید خان نے بھارت سے کہا کہ کشمیر کی مقبوضہ چوکیوں کوخالی کر دے اور فوجیوں کو کشمیر سے باہر نکالے۔
بھارتی افواج کی مشرقی سرحد پر نقل و حرکت آج ہی کی طرح جاری تھی اس وقت کی ایک رپورٹ کے مطابق مشرقی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج کی بڑی تعداد تعنیات کی گئی ہے ۔ راجھستان کی ریاستی حکومت مغربی پاکستان کی ملحقہ سرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔اس وقت کے بھارتی پارلیمنٹ کے آزاد رُکن پرکاش شاستری نے کہا تھا کہ سوویت یونین بھی کشمیر کی حمایت میں ہے جس سے بھارت کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جبکہ آج پچاس سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو ایسے ہی مظالم کا سامنا ہے۔ 30 اگست 1965ء کو بھارتی اخبار میں کشمیر کے بارے میں مشکوک کہانیاں اور ان کی تشہیر کی گئی اور آج بھی بھارت اپنے مذموم مقاصد اور عزائم کیلئے بھارتی میڈیا کا سہارا لے رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.