لاہور، نیب نے پنجاب بھر میں بدعنوانی سے اثاثہ جات بنانے والے سرکاری محکموں کے اہلکاروں اور افسران کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا

ہفتہ 29 اگست 2015 20:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) نیب نے پنجاب بھر میں ناجائز ذرائع سے اثاثہ جات بنانے والے سرکاری محکموں کے اہلکاروں اور افسران کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس محکمہ ریونیو‘ تعلیم‘ صحت سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں کی خفیہ طریقہ سے چھان بین کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کا کے مطابق نیب نے ناجائز ذرائع سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے والے اہلکاروں کی ریکنگ شروع کردی ہے اور مختلف محکموں کے اہلکاروں اور افسران کے خفیہ اکاؤنٹس‘ اثاثوں کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں گرفتاریوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلا امتیاز ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے والوں کیخلاف کاروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :