وزیراعلیٰ کاگورنمنٹ ڈگری کالج سرگودھا میں سہولتوں کی عدم دستیابی کا نوٹس،رپورٹ طلب

ہفتہ 29 اگست 2015 20:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنمنٹ ڈگری کالج سرگودھا میں سہولتوں کی عدم دستیابی سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم اور سیکرٹری محکمہ ہائرایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ کا فی الفور انتظام کیاجائے اورکالج میں بجلی اور پانی کے مسئلے کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے مزیدہدایت کی کہ کالج میں ٹرانسپورٹ اور دیگر عدم دستیاب سہولتیں مہیاکرکے رپورٹ پیش کی جائے۔