پنجاب حکومت کی موجودہ پالیسی سے ڈاکٹرز میں بیرون ملک جانے کا رحجان کم ہو گا ‘ پرنسپل پروفیسر خالد محمود

ہفتہ 29 اگست 2015 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ڈاکٹر دوست اقدام کی پالیسی کے تحت وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال میں بغیر معاوضہ کے کام کرنے والے تمام پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو ماہانہ 52552 وظیفہ ملے گا وہ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایم ایس کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد اوردیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ وزیر اعلی نے زیر تربیت ڈاکٹرز کو مستقبل میں علاج و معالجہ کے لئے بہترین اور جدید نصاب سے ہم آہنگی کو ضروری سمجھتے ہوئے ان کو ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زیر تربیت ڈاکٹرز میں ریسرچ کے شعبے کو اہمیت دینے کا رحجان پیدا ہو گا اور وہ مستقبل کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے امراض کی تشخیص اور علاج میں موثر کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں گے - پرنسپل ایل جی ایچ نے کہا کہ پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو مشائرہ کی ادائیگی کا حکومتی فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ وژن کا عکاس ہے اور اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ صوبائی حکومت شعبہ صحت کو دیگر تمام شعبوں پر اہمیت دی رہی ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر خالد محمود نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی موجودہ پالیسی سے ڈاکٹرز میں بیرون ملک جانے کا رحجان کم ہو گا اور سرکاری شعبے میں موجود ہسپتالوں میں ایک بڑی تعدا د میں اہل تربیت یافتہ اور اعلی تعلیم حامل نوجوان ڈاکٹرز دستیاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :