لاہور پولیس نے ڈولفن فورس کیلئے پولیس لائنز کی تعمیرو اخراجات کیلئے پنجاب حکومت سے270کروڑ روپے مانگ لئے

رقم سے 27کنال اراضی پر پولیس لائنز ،چھ ڈویژنز میں دفاتر کی تعمیر اور آلات کی خریداری عمل میں لائی جائے گی

ہفتہ 29 اگست 2015 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) لاہور پولیس نے ڈولفن فورس کیلئے والٹن روڈ پر پولیس لائنز کی تعمیر اور دیگر اخراجات کیلئے پنجاب حکومت سے 2ارب70کروڑ روپے مانگ لئے ۔ہفتہ کو ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے پنجاب حکومت کو سمری ارسال کی گئی تھی تاہم اسے اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے ان اعتراضات کو دور کر کے اسے وزیراعلیٰ سے منظوری کے لئے دوبارہ ارسال کیا ہے ۔

سمری میں 2ارب70کروڑ روپے کی رقم مانگی گئی ہے جس سے والٹن روڈپر 27کنال اراضی پر ڈولفن فورس کے لئے پولیس لائنز ،چھ ڈویژنز میں دفاتر کی تعمیر اور آلات کی خریداری عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈولفن فورس کے لئے 35جدید ترین موٹر سائیکل بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں اور ان میں ہر ایک موٹر سائیکل کی مالیت 15لاکھ روپے ہے ۔

متعلقہ عنوان :