بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں پر فائرنگ انتہائی مذموم اقدام ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، نقل مکانی کرنیوالوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کابیان

ہفتہ 29 اگست 2015 20:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں پر فائرنگ انتہائی مذموم اقدام ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سیالکوٹ کے قریب سرحدی گاؤں پربھارتی جارحیت کے خلاف اپنے ردعمل میں شہباز شریف نے کہاکہ حکومت بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کا ہر طرح سے مکمل خیال رکھا جائے اور انہیں زندگی کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں-