انتخابی عذر داریوں کیلئے ہائیکورٹ کے ججوں کو الیکشن ٹربیونل بنانے کی چیف الیکشن کمشنر کی درخواست مسترد
انتخابی عذر داریاں الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے لہٰذا وہی کسی ریٹائرڈ جج کو الیکشن ٹربیونل مقرر کر دے ‘ چیف جسٹس منظور ملک کے ریمارکس
ہفتہ 29 اگست 2015 20:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے انتخابی عذر داریوں کے لئے ہائیکورٹ کے ججوں کو الیکشن ٹربیونل بنانے کی چیف الیکشن کمشنر کی درخواست مسترد کر دی ۔
(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک ،الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاوید رشید محبوبی اور ملتان الیکشن ٹربیونل کے جج زاہد محمود صوبے میں عام انتخابات 2013 میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف عذرداریوں کی سماعت کررہے ہیں جن کی مدت ملازمت 31 اگست کو ختم ہورہی ہے۔
ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے عدالت عالیہ کے لاہور میں دو جج اور ایک جج ملتان میں مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ تاہم چیف جسٹس منظور احمد ملک نے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ انتخابی عذر داریاں الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے لہٰذا وہی کسی ریٹائرڈ جج کو الیکشن ٹربیونل مقرر کر دے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.