Live Updates

عمران خان پہلے نواز شریف جیسا بن کر دکھائیں پھر الیکشن کیلئے چیلنج کریں ، لاہور کے شہری عمران کو تاریخی شکست دیں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کابیان

ہفتہ 29 اگست 2015 20:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے نواز شریف جیسا بن کر دکھائیں ، پھر الیکشن کیلئے چیلنج کریں ، لاہور کے شہری عمران خان کو تاریخی شکست دیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان این اے 122 سے بھاگنے کے بہانے تراشیں ، وہ پہلے نواز شریف جیسا بن کر دکھائیں پھر انہیں چیلنج کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ، زندہ دلان لاہور عمران خان کو این اے 122 میں تاریخی شکست دیکر اسکی غلط فہمی ہمیشہ کیلئے دور کردیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات