بھارت کی جانب سے مسلسل گولہ باری امن معاہدہ کی خلاف ورزی ہے،ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں

ایران کی طرف سے حضور پاک پر بنائی گئی فلم کا عالمی برادری سے نوٹس لے،مرکزی سیکرٹری جنرل اہلسنت والجماعت

ہفتہ 29 اگست 2015 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مسلسل گولہ باری امن معاہدہ کی خلاف ورزی ہے،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے،ایران کی جانب سے حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم پر بنائی گئی فلم قابل مذمت ہے،ایسی فلم کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں،عالم اسلام نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کراچی میں انڈین ایجنٹوں کے خلاف جاری آپریشن سے مودی سرکار سٹپٹاچکی ہے،مودی سرکار کو یاد رکھناچاہیے کہ پاکستان سے جنگ ہندوبنیا کا دنیا سے خاتمہ ہوگا،وطن عزیز کے تحفظ کے لیے پوری قوم ایک ہے،بھارت کی جانب سے مسلسل گولہ باری کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،پاکستان خطہ کے امن کو برقراررکھنا چاہتاہے،اگر بھارت باز نہیں آتا تو حکومت کو چاہیے کہ منہ توڑ جواب دے،مزید انہوں نے کہاکہ ایران سے شائع کتب و دیگر لٹریچر کے بارے میں عالم اسلام میں شدید تحفظات پائے جاتی ہیں حال ہی میں ایران کی جانب سے حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم پر بنائی گئی فلم قابل مذمت ہے ،اسلامی تعلیمات کے روسے اس کی کوئی گنجائش نہیں،حضور ﷺ اور صحابہ کرام کی شبیہ کی عکس بندی حرام ہے،اس فلم سے اسلامی دنیا میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں،عالم اسلام اس فلم پر نوٹس لیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرائے۔

متعلقہ عنوان :