سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کی آئندہ ہفتے سماعت کے لئے درخواست دائر
ہفتہ 29 اگست 2015 19:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کی آئندہ ہفتے سماعت کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کرکے لال مسجد آپریشن کے متعلق رجسٹرار سپریم کورٹ کی تحویل میں سیل شدہ تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے تاکہ انہیں پرویزمشرف کے خلاف ٹرائل کا حصہ بنایا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کے خلاف جولائی 2007سے زیرسماعت مقدمے کی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے ورثا کی طرف سے معروف قانون دان طارق اسد نے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ’’سپریم کورٹ نے جولائی 2007میں لال مسجد آپریشن کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی سماعت شروع کی جوکہ اکتوبر 2007 تک مسلسل جاری رہی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.